عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت شاہ محمد عبدالمقتدر صدیقی قادری فضل ؒ 19 ربیع الاول جمعرات بعد نماز عصر ختم قرآن مجید بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی ۔ 20 ربیع المنور بعد نماز مغرب محفل سماع ہوگی ۔ 21 ربیع المنور صبح 9 تا 11 بجے دن ختم قرآن مجید 11 تا 2 بجے دن محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس شریف حضرت شاہ احمد عبدالحکیم صدیقی القادری المعروف ملتانی پاشاہ سجادہ نشین و متولی مرقد عشاق بارگاہ حضرت فضلؒ انجام دینگے ۔۔
جشن عظمت میلاد خاتم النبینﷺ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جشن عظمت میلاد خاتم النبین ﷺ زیر صدارت حافظ مولانا پیر غلام احمد قریشی 18 ربیع الاول بعد نماز عشاء مسجد حضرت ابوالحسنات سی بلاک حافظ بابا نگر مقرر ہے ۔ نعت خواں حضرات نعت شریف سنائیں گے ۔ علمائے کرام کے خطابات ہوں گے ۔ جشن کا آغاز حافظ محمد عبدالستار کی قرات سے ہوگا ۔۔
٭٭ جشن میلاد النبیؐ جیول بینکویٹ ہال ہمایوں نگر میں بروز جمعہ 6 اکٹوبر کو 7 بجے شام ، زیر اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل تلنگانہ و آندھرا پردیش مقرر ہے ۔ اس مبارک محفل میں معزز علماء و مشائخ حضرات شرکت کریں گے ۔ مولانا حسن محی الدین قادری آن لائن خطاب کریں گے ۔۔