عزت نفس کے نام پر سسر کے ہاتھوں بہو کا قتل

   

کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایک دیہی علاقے میں ایک سسر نے اپنی بہو کو مبینہ معاشقے کے شبہ میں قتل کردیا۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں عزت نفس کے نام پر کئی افراد کو ان کے اپنے ہی رشتے داروں نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد ملکی سطح پر تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں عزت نفس کے نام پر قتل کے تازہ واقعات بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پیش آیا ہے۔ مقامی پولیس افسر سونہرا خان نے بتایا کہ پیر 28 فروری کو ایک 18 سالہ خاتون کو قتل کردیا گیا۔ خان کے مطابق مقتولہ کو اس کے سسر نے معاشقے کے الزام میں مبینہ طور پر قتل کیا ہے۔دریں اثناء پولیس نے تحقیقات کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔