عصمت دری کی کوشش پر دو لڑکوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا

   

حیدرآباد14 جولائی (یو این آئی) دکان میں کام کرنے والی لڑکی کی عصمت دری کی کوشش پر دو لڑکوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔یہ واردات شہر حیدرآباد کے ملکاجگری پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ 20سالہ لڑکی، مقامی کپڑوں کی دکان میں کام کرتی ہے ۔ اس کے ساتھی انٹر کے طلبہ جن کی عمریں 18سال ہے ،سے دوستی ہوگئی۔جمعہ کی شب کام سے جب یہ لڑکی گھر واپس آئی تو یہ نوجوان اپنی بائیک پر اس کے گھر پہنچے اور اس سے کہاکہ دکان کے قریب اس کی سہیلی اس کا انتظار کررہی ہے ،ان دونوں نے بائیک پر اس کو بٹھا کر سنسان جگہ لے گئے اور اس کی عصمت دری کی کوشش کی تاہم چیخ وپکار کرنے پر اس کو وہیں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ بعد ازاں لڑکی جواہر نگر پولیس سے رجوع ہوئی،لڑکی کو ملکاجگری پولیس سے رجوع کیاگیا جہاں پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے ملزمین کو گرفتار کرکے جیونائل ہوم منتقل کردیا۔ملزمین کی جانب سے جرم میں استعمال بائیک کو ضبط کرلیاگیا۔