عصمت ریزی کی متاثرہ کی حالت تشویش ناک۔ ماں نے کہاکہ حادثے کے پیچھے بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر ہے

,

   

حادثے کے بعد انناؤ اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ۔ جس کی ماں نے کہاہے کہ عصمت ریزی کے ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیب سنگھ سینگر حادثے کے پیچھے ہیں۔

لکھنو۔انناؤ اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ اتوار کے روز حادثے کا شکار ہونے کے بعد تشویش ناک حالت میں پہنچ گئی ہے۔

متاثرہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کو عارضی تنفسی آلات پر رکھا گیاہے۔

متاثرہ کی ماں نے مانگ کی ہے کہ اس کوعلاج کے لئے دہلی لے جائیں۔ایک دوسرے کیس میں رائے بریلی کی جیل میں قید رشتہ دار سے ملاقات کے لئے جانے کے دوران راستہ میں پیش سڑک حادثے کے وقت متاثرہ کے ساتھ میں ایک وکیل اوردو اینٹیاں شامل تھیں۔

دونوں انٹیوں کی موقع پرموت ہوگئی جبکہ متاثرہ او روکیل بری طرح زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق انہیں علاج کے لئے لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کیاگیاہے۔

اسپتال میں سرجری کے ایچ او ڈی پروفیسر سندیپ تیواری نے کہاکہ ”دونوں وکیل او رعورت عارضی تنفسی آلات پر ہیں۔

عورت اور سنگھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں“۔

حادثے کے بعد انناؤ اجتماعی عصمت ریزی کی متاثرہ۔ جس کی ماں نے کہاہے کہ عصمت ریزی کے ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیب سنگھ سینگر حادثے کے پیچھے ہیں۔

پیر کے روز اونناؤ میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”واقعہ کے پیچھے عصمت ریزی کے ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر ہیں۔

وہ ہمیں دھمکیاں بھی دے رہاتھا۔ سینگر جیل میں ہے مگر اس کے پاس موبائیل فون ہے اور وہ ہدایتیں دے رہا ہے۔

یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ ایک سازش ہے تاکہ ہم تمام کو راستے سے ہٹادیاجاسکے“۔

کار سے ٹکرانی والی ٹرک کی نمبرپلیٹ مبینہ طورپر سیاہ رنگ کی ہوئی تھی۔ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ڈرائیو راور کار کا ملک دونوں کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

مذکورہ مالک نے مبینہ طور پر کہاکہ نمبر پلیٹ پر سیاہ رنگ اس کے لئے کیاگیاتھا تاکہ گاڑی کی شناخت چھپائی جاسکے جس پر گاڑی کے لون کی ادائیگی باقی ہے۔

اس کے علاوہ سکیورٹی اہل کار جنھیں متاثرہ کے ساتھ متعین کیاگیاتھا وہ موجود نہیں تھے۔ محافظوں نے این ڈی ڈی وی سے کہاکہ انہیں گاڑی میں جگہ نہ ہونے کی وجہہ سے پیچھے رہنے کو کہاگیاتھا۔

انناؤ اجتماعی عصمت ریزی کا معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیاتھا جب متاثرہ نے 8اپریل2018کے روز اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی رہائش گاہ کے سامنے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو آگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

جون2017میں مذکورہ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیاتھا۔ خودکشی کی کوشش کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد کو سینگر کے بھائی نے پیٹا اور پولیس تحویل میں اس شخص کی موت ہوگئی تھی