حیدرآباد ۔ 9 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں کل شب ہوئی زبردست بارش کے نتیجہ میں عطاپور کے علاقے سے بہنے والے موسیٰ ندی کے پانی میں مگرمچھ کنارے پر آگئی۔ مقامی عوام نے اس کی اعلیٰ عہدیداروں کو اطلاع دی۔ عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے گیٹس کھول دینے سے موسیٰ ندی کے پانی کے بہاؤ میں اچانک تیزی پیدا ہوگئی جس میں بہہ کر مگرچھ آ گئی۔ ماضی میں بھی اس طرح دو مگرمچھ پانی میں بہہ کر موسیٰ ندی میں آگئے تھے۔ عہدیداروں کی جانب سے مگرمچھ کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن