علاج کے نام پر توہین ناقابل قبول نواز شریف کا جوابی مکتوب

   

لاہور۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل میں علاج کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ملنے والے مکتوب کا جواب تیارکر لیا گیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مکتوب کے جواب میں لکھا ہے کہ علاج کے نام پر توہین کا نشانہ نہیں بن سکتا، دواخانوں میں اس طرح پھرا جاتا رہا، جس طرح خانہ بدوش ہوں۔ انہوں نے کہا عدالتوں پر پورا اعتماد ہے، اگر عدالتوں سے راحت ملی ملا تو اپنا علاج خود کرائیں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب اندرون دو تین روز میں حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔