عمارت سے چھلانگ لگاکر ضعیف شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/21 جولائی، ( سیاست نیوز) خرابی صحت کے نتیجہ میں ایک معمر شخص نے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ مادھا پور پولیس کے بموجب 64 سالہ اومکار بابو جو دل کے عارضہ سے پریشان تھا آج صبح اسکائی لین اپارٹمنٹ کی 9 ویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔