عمارت میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک

   

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر کے چھاونی علاقے میں دانہ بازار جین مندر کے قریب آج صبح 3 بجے کے وقت ایک دو منزلہ عمارت میں ایک کپڑے کی دکان میں زبردست آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ سے دکان کی اوپری منزل میں رہنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ان میں تین خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔جین مندر کے قریب کنگس اسٹائیل ٹیلرنگ اینڈ کلاتھ سینٹر دوکان میں آگ لگنے سے اوپر پہلی منزل پر رہنے والے میاں بیوی اور انکے دونوں بچے ، 30 سالہ وسیم شیخ عبدالعزیز ، 23 سالہ تنویر وسیم شیخ ، 3 سالہ عاصم وسیم شیخ ، 2 سالہ پری واشیم شیخ اور انکی 50 سالہ والدہ حمیدہ بیگم 35 سالہ بھائی شیخ سہیل عبدالعزیز ، اور 22 سالہ بھابی ریشما شیخ سہیل، دم گھٹنے کی وجہ سے اپنے مالک حقیقی سے جاملے ۔ جس دو منزلہ عمارت کے دوکان میں آگ لگی یہ عمارت ان لوگوں کی ملکیت ہے ۔یہ حادثہ الیکٹرک موٹر سائیکل کے چارجر میں دھماکہ کی وجہ سے ہو۱۔
تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔