عمارت میں دھماکہ اور آگ دو درجن افراد زخمی

   

لندن : سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں ایک رہائشی عمارت میں دھماکے اور پھر لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چار افراد شدید زخمی ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آخری خبریں آنے تک آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف تھا۔ سینکڑوں افراد کو اس رہائشی کامپلکس سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔