عمارت کی بلندی سے گرنے پر کمسن کی موت

   

حیدرآباد /26 مارچ ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکا عمارت کی بلندی سے گر کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 10 سالہ محمد ایان جو مانصاحب ٹینک علاقہ کے ساکن محمد عادل کا بیٹا ۔ یہ لرکا مکان میں کھیل رہا تھا جو کھیل کے دوران 5 ویں منزل کی بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔