عمان میں بین الاقوامی پروازیں بحال

   

مسقط ۔ سلطنت عمان میں جمعرات سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوئی ہیں۔ عمان کی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ جی سی سی ممالک کے علاوہ 20 مختلف شہروں کے لیے عمان ایرلائن کی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔دار الحکومت مسقط کو پہلے مرحلے میں ممبئی، دہلی ، لاہور، اسلام آباد، لندن، استنبول، قاہرہ اور دبئی سمیت 20 مختلف شہروں سے جوڑ دیا جائے گا۔ محکمے نے کہا ہے کہ تجرباتی مرحلے کے بعد منازل میں توسیع کی جائے گی اور نئے شہروں کو شامل کیا جائے گا۔ عمانی حکومت نے ملک میں آنے والے مسافروں پر جو شرائط کی عائد کی ہیں ان میں ایک مہینے کا میڈیکل انشورنس، کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفیکیٹ اور 14 دن تک خود کو گھر میں محدود رکھنے کے علاوہ 25 عمانی ریال فیس ادا کرناہے۔