عمان میں محدود پیمانے پر سیاحتی ویزوں کی بحالی

   

مسقط ۔سلطنت عمان نے محدود پیمانے پرسیاحتی ویزے بحال کرنے کا اشارہ دیدیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاحتی سرگرمیاں معطل تھیں۔اماراتی اخبار البیان نے سلطنت عمان کے میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ عمان آنے والے ان سیاحوں کو ویزوں جاری کیاجائے گا جو مکمل سیاحتی پیکیج بک کروائیں گے۔ ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ عمان آنے والے سیاحوں کو ہوٹل بکنگ اور ٹورآپریٹرز سے اپنے پروگرام کی تفصیلات حاصل کرنی ہوگی جس کے بعد سیاحتی ویزے جاری کئے جائیں گے۔کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیوں کے بعد عمان نے یکم اکتوبر 2020 سے بین الاقوامی پروازیں عمان کے شہریوں ، موثر اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں اور ورک ویزے والوں کیلئے ہی بحال کی تھی۔ عمانی سپریم کونسل نے 30 نومبر متعدد تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔