عمان کے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت

,

   

مسقط۔سلطنت عمان نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی مشروط اجازت د ی ہے۔عمان کے خبررساں ادارے کے مطابق سلطنت عمان کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط کی پابندی کی صورت میں مقامی شہریوں کو فضائی راستے سے بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔سفر کی صورت میں مستقبل میں جاری ہونے والے حفاظتی ضوابط کی پابندی کا اقرار نامہ بھی جمع کروانا ہوگا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے اعلی کمیٹی کا مسقط میں اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے ارکان نیعمانی خاندانوں میں کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کیاسباب کا بھی جائزہ لیا۔سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں اور غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔اعلی کمیٹی کو بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد ظفار اور مسیرا صوبوں میں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں۔عمانی حکام نے دونوں علاقوں میں تاہدایت ثانی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ تادم تحریر عمان میں مہلک وائرس سے مزید 14 افراد ہلاک ہوگئے جس سے وہاں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 273 تک پہنچ گئی۔عمانی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے 1389 نئے مصدقہ معاملات رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی کل تعداد 59 ہزار 568 تک پہنچ گئی۔