عمران حکومت اپوزیشن سے بات چیت کیلئے بے قرار

   

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ۔ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان زیرقیادت حکومت اپوزیشن سے بات چیت کے لئے گڑگڑارہی ہے لیکن اپوزیشن نے اِس کے خلاف فیصلہ کر رکھا ہے۔ نااہل حکومت اقتدار پر مزید برقرار نہیں رہ پائے گی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ طویل مارچ شروع کرے گی اور اُس کے قانون ساز مناسب وقت پر ایوان کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔ پی ایم ایل ۔ این اور حالیہ عرصہ تک اُس کی کٹر حریف پاکستان پیلپز پارٹی نے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اپوزیشن اتحاد بنایا ہے جو عمران حکومت کے خلاف مسلسل سرگرم ہے۔ حکومت کو متعدد محاذوں پر گھیرا جارہا ہے اور عمران حکومت کی پریشانی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔