عمران خان حکومت نے پہلے سال تین لاکھ کروڑ کا ریکارڈ قرض حاصل کیا

,

   

اسلام آباد ۔ 9 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے عمران خان کی زیر قیادت حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے سال کے دوران تقریباً 7.5 ٹریلین پاکستانی روپئے (زائد از 3 لاکھ کروڑ روپئے ) کا ریکارڈ قرض حاصل کیا ۔ مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق گھریلوں قرض میں پاکستان کا حصہ اواخر اگست تک 3.68 فیصد اضافہ کے ساتھ 21.495 ٹریلین پاکستانی روپئے تک پہنچ گیا۔پاکستان کا مجموعی عوامی قرض اختتامی جون 2019 ء تک 31.786 ٹریلین پاکستانی روپئے تھا۔