عمران خان سعودی عرب روانہ، کشمیر اہم موضوع

   

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان عمران خان جمعرات کے روز سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے جہاں وہ مملکت کی قیادت سے دورخی اور علاقائی امور کے علاوہ کشمیر معاملہ پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔ دریں اثناء پاکستان کے دفترخارجہ سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے دورہ کی توثیق کی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہیکہ وزیراعظم سعودی قیادت سے دورخی، علاقائی اور کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے جہاں 5 اگست کو ہندوستان کی جانب سے یکطرفہ کئے گئے فیصلہ کے تحت خصوصی موقف آرٹیکل 370 کا خاتمہ کردیا گیا تھا اور جب سے وہاں کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں۔