عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے موبائل فون کا ریکارڈ مل گیا

   

اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملہ کے ملزم نوید کے موبائل کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آگئی، ملزم کے موبائل سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہیں ہوسکا تاہم فون کالز کا ریکارڈسامنے آ گیا ہے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کیا گیا تھا، اور اب ملزم کے موبائل فون کی رپورٹ آشکار ہو گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوید کے موبائل فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا ریکور نہ ہو سکا، تاہم اس کے موبائل میں موجود واٹس ایپ گروپ میں ایک نمبرعلی رضا کے نام سے محفوظ تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 138 فون نمبرز اور ایک ہزار 869 کالز کا ریکارڈ مل گیا ہے۔