عمران خان کو لندن کی سکھ تنظیموں کی جانب سے اعزاز

,

   

لندن: برطانیہ کے معروف سکھ تنظیموں کی جانب سے گرو نانک دیو کے550ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ”لائف ٹائم اچیومنٹ“ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ واضح رہے کہ 9نومبر کو عمران خان نے اپنے ملک میں سکھ برادری سے جڑے کرتار پور کا افتتاح کیا تھا۔ اس اچیومنٹ تقریب لندن کے سٹی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔اس

تقریب کا اہتمام لندن کے میئر صادق خان کے تعاون سے سکھ نیٹ ورک‘ سکھ فیڈریشن اورلندن اسمبلی کے رکن ڈاکٹر اونکارساہسو تا نے مل کیا تھا۔ اس تقریب سکھ برادری کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گرونانک جی کی حیات و تعلیمات پر خطابات کئے گئے۔ لندن میئر صادق خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور برطانیہ میں سکھوں کی کامیابی او رشراکت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔