عمران خان کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم

   

اسلام آباد: عدالت نے عمران خان کو ریاستی راز افشا کرنے کے ایک مقدمے میں کمرہ عدالت میں پیش کیے جانے کا حکم دیا ہے لیکن اس حکم پر عمل درآمد کا فیصلہ ملکی وزارت قانون کو کرنا ہے۔ایک پاکستانی عدالت نے ریاست کے راز افشا کرنے کے ایک مقدمہ میں 23 نومبر کے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی پیشی کے احکامات جاری کر دیے۔اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے عمران کے وکیل نعیم پنجوتھا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ عدالت نے (حکام کو) ہدایات دی ہیں کہ عمران خان کو 28 نومبر کے روز اس کے سامنے پیش کیا جائے۔ اب ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اس حکم پر عمل کیا بھی جاتا ہے یا نہیں۔‘‘عمران خان کو پچھلے سال اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ وزیر اعظم کے عہدہ سے ہٹایا تھا، اور تب سے ہی وہ کئی طرح کی قانونی اور سیاسی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔اس سال اگست میں ان کو وزیر اعظم ہوتے ہوئے سرکاری تحائف غیر قانونی طور پر بیچنے کے ایک مقدمہ میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ تب سے ہی جیل میں ہیں۔اب یہ فیصلہ پاکستانی وزارت قانون کو کرنا ہیکہ آیا عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کو آئندہ ہفتے منگل کے روز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے یا نہیں۔ اس حوالے سے میڈیا نے پاکستانی وزارت قانون کے ترجمان سے رابطہ بھی کیا لیکن ان کی جانب سے کوئی فوری جواب نہیں دیا گیا۔اگر عمران خان کو اگلے ہفتے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، تو یہ ان کے جیل بھیجے جانے کے بعد سے پہلا موقع ہوگا کہ وہ منظر عام پر آئیں گے۔