عمران خان کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

   

اسلام آباد۔18 مارچ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل4 جیتنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوران کے منیجر ویوین رچرڈزکو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی پوری ٹیم اورٹیم منیجر ویوین رچرڈز کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے دوست ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ پاکستان سوپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کھیلی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن و امان کا قیام یقینی بنانے پر انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسزکو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔