عمران خان کے بیان پر عمر عبداللہ او رمحبوبہ مفتی نے مودی پرتنقید کی ۔ 

,

   

سری نگر :نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ او رپی ڈی پی صدر و سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی کو نشانہ بنایا ۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ہندوستان میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت آئے گی تودونوں ممالک کے درمیان مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

عمر عبداللہ نے ٹوئیٹر پر اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی صاحب اب تک ملک کو یہ باور کروانے کی کوشش کررہے ہیں کہ صرف پاکستان او راس کے ہمدرد بی جے پی کی شکست چاہتے ہیں ۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بننے کی حمایت کی ہوتی تو چوکیدار کا جواب کیا ہوتا ۔ دوسری جانب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے عمران خان کے بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس حکومت عام انتخابات جیت کر ہندوستان میں حکومت بنائے گی تو کانگریس کو پاکستا ن کے ساتھ تنازعہ حل کرنے میں دائیں بازو کی جماعت بی جے پی کا خوف رہتا ہے۔