عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری

   

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور بینکنگ عدالتوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دو مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ توشہ خانہ کیس میں اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔منگل کو عمران خان اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں اُن کے خلاف دہشت گردی اور کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔عمران خان کے وکلا کی استدعا پر تحریک انصاف کے چیئرمین کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔اس دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کی دھکم پیل کے دوران اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازوں کو نقصان پہنچا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔‘ترجمان کے مطابق ’احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔