عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل

   

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں جب کہ کوئٹہ پولیس سابق وزیرِ اعظم کی گرفتاری کیلئے لاہور میں موجود ہے۔کوئٹہ سے وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے جمعے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے عمران خان کے خلاف جاری کردہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کو دو ہفتوں کیلئے معطل کر دیا ہے۔جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ہے۔عمران خان کے خلاف کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ اول نے جمعرات کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔