عمران ملک کا ریکارڈ اوور، حیدرآباد کامیاب

   

ممبئی۔فاسٹ بولر عمران ملک کی تباہ کن بولنگ کے بعد مارکرم (41 ) اورنکولاس پورن (35 )کی ناٹ آوٹ بیٹنگ کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دی اورنشانے کے تعاقب میں متواتر چوتھی کامیابی حاصل کی ۔ قبل ازیں فاسٹ بولر عمران ملک (4/28) اور بھونیشور کمار (3/22) نے آپس میں سات وکٹیں بانٹیں اور سن رائزرس حیدرآباد نے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں پنجاب کنگز کو اپنے 20 اووروں میں 151 رنز پر آؤٹ کردیا۔پنجاب کے لیے لیام لیونگسٹون نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے جہاں انہیں باقاعدہ اوپنر اورکپتان میانک اگروال کی غیر موجودگی میں ذمہ داری اٹھانی پڑی۔ انہوں نے شاہ رخ خان (26) کے ساتھ 71 کی پارٹنرشپ بھی نبھائی ۔پنجاب نے پاور پلے میں اوپنرز شکھر دھون اور پربھسمرن سنگھ کو کھو دیا۔ دھون زخمی اگروال کی جگہ قیادت کی ۔ عمران نے اننگز کا آخری اوور مڈان کرتے ہوئے آئی پی ایل کے ریکارڈ میں اپنا نام درج کرلیا ہے ۔انہوں نے آخری اوور میں4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں سے ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔عمران ملک آپی ایل کی تاریج میں مڈان اوور ڈالنے والے چوتھے بولر بنے ۔