عمررسیدہ خاتون کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینس برآمد

   


برکلے( کیلیفورنیا): امریکی خاتون نے بے دھیانی میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ پورے 23 کانٹیکٹ لینس اپنی آنکھوں میں جمع کرلیے جنہیں بڑی مشکل سے نکالا گیا ہے۔ یہ لینس آنکھ کے اوپری حصے میں جمع ہوگئے تھے۔ اس کی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو جھرجھری آگئی ہے۔اکثرکانٹیکٹ لینس اپنا رنگ بدل کر سبز ہوگئے تھے جنہیں ڈاکٹروں نے احتیاط سے آنکھ سے نکالا ہے۔ اس دوران ڈاکٹر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ خاتون نے گویا گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کانٹیکٹ لینس لگا کر سونے سے ایک قسم کے بیکٹیریا سوڈوموناس جمع ہوجاتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا ہولناک انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور دائمی نابینا پن کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔عمررسیدہ خاتون کا نام نہیں بتایا گیا ہے کیونکہ وہ آنکھوں کی خشکی اور جلن کی شکایت لے کر ہاسپٹل آئی تھیں۔