عمرہ زائرین کیلئے 2لاکھ 50ہزار کمرے مختص

   

جدہ :مسجد حرام اور مسجد نبوی کو پوری گنجائش کے تحت نمازیوں اور زائرین کے لیے کھولنے کے فیصلے کے بعد مکہ معظمہ کے ہوٹلوں، ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں بھی لوگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وبا کے اثرات کم ہونے کے بعد گذشتہ اتوار سے کچھ احتیاطی تدابیر میں نرمی کے ساتھ حرمین شریفین کو مکمل گنجائش کے تحت ڈیڑھ سال بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔قومی کمیٹی برائے حج، عمرہ اور ٹور آپریٹررکن محمد السمیح نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ موجودہ عمرہ سیزن کے دوران عمرہ زائرین کو تمام خدمات فراہم کرنے کے لیے تقریبا 200 عمرہ کمپنیاں اور ادارے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خدمات میں عمرہ زائرین کو ہوائی اڈوں سے وصول کرنا، ہوٹلوں میں ان کے قیام اورطعام کا انتظام، مسجد حرام میں ان کی آمد ورفت اور نگرانی کے لیے ”اعتمرنا” ایپلی کیشن کے ذریعیرجسٹریشن کی جا رہی ہے۔اس میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کی طرف سے اہل ملازمین کے ذریعے براہ راست نگرانی اور عمرہ کرنے کے سفر کے دوران ہر گروپ کے ساتھ موجودگی اور ان کے بارے میں فالو اپ شامل ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مکہ مکرمہ میں 250 اڑھائی لاکھ سے زائد ہوٹل کے کمرے ہیں جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کے بعد عازمین عمرہ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ قیام کی سہولت نہ صرف بیرون ملک کے عمرہ زائرین کے لیے ہے بلکہ اندرون ملک سے آئے زائرین بھی وہاں قیام کرسکتے ہیں۔محمد السمیح نے مزید کہا کہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے حجاج کو ان کی آمد سے لے کر ان کے ملکوں کی روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں