عمر خالد کو پیر کے روز دہلی عدالت میں پیش کیاگیا
نئی دہلی۔دہلی پولیس نے اتوار کے روزجواہرلال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کے سابق اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد کو یواے پی اے ایکٹ کے تحت فبروری میں پیش ائے دہلی نارتھ ایسٹ فسادات کے معاملے میں گرفتارکرلیاہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل گرفتاری کے بعد میڈیاکوبتایاکہ ”فسادات جس میں 53لوگ ہلاک اور 400سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے اس میں ایک سازشی خالد بھی تھے“۔
پولیس کے بموجب عآپ کے سابق کونسلر طاہر حسین کے ساتھ ملکر خالد نے فسادات کامنصوبہ بنایاتھا۔ عمر خالد کوپیر کے روز دہلی کی عدالت میں پیش کیاگیاہے۔
جیسے ہی عمر خالد کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اسکے فوری بعد ہندوستانی فلمی ستارے سوارا بھاسکر‘ پرکاش راج اور متنازعہ کامیڈین اگریما جوشوا او ردیگر عمر خالد کی حمایت میں کھڑے ہوگئے اور ان کی رہائی کامطالبہ کیا تھا
درجہ ذیل کچھ ٹوئٹس پیش کئے جارہے ہیں
سوارا بھاسکر نے عمر خالد کی حمایت کی۔
#StandWithUmarKhalid #FreeUmarKhalid
— Swara Bhasker (@ReallySwara) September 13, 2020
پرکاش راج بھی عمر کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔
SHAME..if we don’t raise our VOICE against this WITCH-HUNT now.. we should be ASHAMED ..#StandWithUmarKhalid #FreeUmarKhalid #justasking pic.twitter.com/5QwSLlivb1
— Prakash Raj (@prakashraaj) September 14, 2020
جے این یو کیمپس میں سابق جے این یو اسٹوڈنٹ یونین پریسڈنٹ کنہیاکمار اور دیگر کے ساتھ مخالف ہندوستان مبینہ نعرے لگانے کے الزام میں‘عمر خالد کوفبروری 2016میں بھی ملک سے غداری کے معاملے میں گرفتار کیاگیاتھا۔
عام کے کونسلر جس کو 3اگست کے روز پارٹی سے معطل کردیاگیاتھا‘ نے مبینہ طور پر اقبال جرم کیا ہے اور پولیس کو بتایا کہ فسادات کے دوران زیادہ سے زیادہ کانچے کے بوتلیں اور پتھر اکٹھاکرنے کا کام انہیں دیاگیاتھا
"We will react to hate with love.
When they threaten to hit us, we will hold the tricolour flag. If they shoot us, we will embrace the Constitution.If they jail us, we will walk in singing Saare Jahan Se Achcha Hindustan Hamara." #StandWithUmarKhalid pic.twitter.com/TNf6FQKOau
— Natasha Badhwar (@natashabadhwar) September 14, 2020
اسی سال فبروری میں دہلی کے اندر مخالف اور موافق سی اے اے احتجاجیو ں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے۔
مذکورہ تشدد کے ضمن میں سینکڑوں لوگوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے بموجب عمر خالد نے مبینہ طور پر دہلی میں دو مقامات پر بھڑکاؤ تقریر کی تھی اورلوگوں سے اپیل کی تھی کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی آمد کے موقع پر سڑکوں پراتریں او رراستے روک دیں۔