عمر شریف کیلئے ایرایمبولنس کا انتظام

   

کراچی ۔لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت کے خصوصی اقدامات کی وجہ سے ان کے ویزے اور سندھ حکومت کی مہربانیوں سے ایرایمبولینس کے انتظامات ہو چکے۔عمر شریف گزشتہ ایک ماہ سے علیل ہیں اور وہ کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔کچھ دن قبل عمر شریف نے دواخانے کے بسترے سے حکومت سے ویزا جاری کرنے اور ایر ایمبولینس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اب ان کی اہلیہ اداکارہ زرین غزل نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے عمر شریف اور اہل خانہ کے دیگر افراد کے ویزے کے انتظامات مکمل کرلئے اور انہیں عنقریب ویزے ملنے کا امکان ہے۔