عمر عبداللہ بارہمولہ جبکہ آغا سید روح اللہ سری نگر سے نیشنل کانفرنس کے امید وار

   

سرینگر: نیشنل کانفرنس نے آج وادی کی دو سیٹوں کیلئے اپنے امید واروں کا اعلان کیا اور کہا کہ سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے جبکہ پارٹی کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی سری نگر سے الیکشن لڑیں گے ۔یہ اعلان پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گپکار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے سامنے کیا۔ اس موقع پر عمر عبداللہ، آغا سید روح اللہ و پارٹی کے سینئر لیڈر بھی موجود تھے ۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس نے جنوبی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے نام کا پہلے ہی اعلان کیا ہے ۔ عمر عبداللہ نے میڈیا کے سوالوں پر کہا کہ شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ سے میرا مقابلہ کسی امید وار کے خلاف نہیں ہے بلکہ ان طاقتوں کے خلاف ہے جو ان امیدواروں کے پیچھے کھڑی ہیں۔