لڑکے اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے
حیدرآباد ۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) والدین کو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کیلئے سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام 114 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 3 جولائی کو صبح 10 تا 4 بجے شام عمر فنکشن ہال چندرائن گٹہ میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ جو والدین اس سے قبل پروگرام میں رجسٹریشن کروائے ہیں انہیں اپنے ساتھ رجسٹریشن کارڈ رکھنی چاہئے جبکہ جو والدین پہلی مرتبہ شرکت کررہے ہوں، ان کیلئے رجسٹریشن لازمی ہے۔ لڑکا ہو یا لڑکی کے ایک سے زائد فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز ساتھ رکھیں۔ تعلیمی اعتبار سے پروگرام میں بھی کاؤنٹرس رہیں گے۔ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی کام، ایم کام، ایم اے، ایم ایس یس، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم ڈی، فارمیسی، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹ، عقدثانی، ٹکنیشن، ڈپلوما ہولڈرس، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے کاؤنٹرس ترتیب دیئے جائیں گے۔ جہاں پر والینٹرس کو تعینات رہیں گے۔ پروگرام میں کمپیوٹر سکشن بھی رہے گا جنہوں نے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے۔ ان لڑکوں اور لڑکیوں کے فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس دکھائے جائیں گے اور اس رجسٹریشن کے ذریعہ گھر بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت رہے گی۔ بیرونی ممالک، ملک اور تلنگانہ کے اضلاع میں بھی اس پروگرام کو کافی مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور ساتھ ہی ملک اور عالمی سطح پر راست ٹیلی کاسٹ سے یوٹیوب، فیس بک، سیاست ٹی وی اور دوسرے ذرائع سے نشر کی سہولت رکھی گئی ہے تاکہ بیرون ممالک، ملک و اضلاع اور دیگر ریاستوں میں مقیم والدین بھی اس پروگرام کو دیکھ سکے۔ والدین اپنے ساتھ سنیٹائزر و ماسک ضرور رکھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبرات 9848004353 ، 9391160364 پر ربط کریں۔