عمر ہ جانے کے دوران حادثہ ،حیدرآبادی حاملہ خاتون سمیت 5 جاں بحق

,

   

جدہ : عمرہ ادائیگی کیلئے جانے کے دوران دو ہندوستانی خاندانوں کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ حیدرآباد کے احمد عبدالرشید اپنی حاملہ اہلیہ اور 3 سالہ بیٹی مریم کے علاوہ راجستھانی پڑوسی محمد شاہد کھتری ان کی اہلیہ سمیہ اور 4 سالہ بیٹے کے ساتھ مکہ جارہے تھے کہ صبح 3 بجے ان کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرا گئی ۔