عملے کے 400ملازمین کو جانچ میں مثبت پائے جانے کے بعد پارلیمانی اجلاس منسوخ

,

   

کویڈ 19کی ہمیشہ ہونے والی جانچ میں پارلیمنٹ کے 400سے زائد ملازمین مثبت پائے گئے ہیں۔راجیہ سبھا کے 65ہیں اور لوک سبھا کے 200اور133الائیڈ خدمات سے وابستہ ملازمین ہیں
نئی دہلی۔ درالحکومت میں بڑھتے معاملات کے ساتھ کویڈ کی ہمیشہ کونے والی جانچ میں پارلیمنٹ عملے کے 400سے زائد ملازمین کے مثبت پائے جانے کے بعد پارلیمانی کمیٹیوں کے متعدد اجلاس منسوخ کردئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے ذاتی‘ عوامی شکایتوں‘ قانون اور انصاف چیرپرسن’شہری ترقی اور وزرات ماحولیات‘ سائنس اور ٹکنالوجی پیر کے روز ہونے والے اپنے اجلاس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

داخلی امور پر اسٹانڈنگ کمیٹی کی میٹنگ جواس ہفتہ کے آخرمیں مقرر ہے اس کی منسوخی کافیصلہ دن میں تاخیر سے لئے جانے کی توقع ہے۔

اس سے قبل کویڈ کی پہلی اوردوسری لہر کے عروج پر رہنے کے دوران اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی میٹنگیں منسوخ کی گئی ہیں۔ متعدد ممبرس نے اسٹانڈنگ کمیٹی کی ورچول میٹنگ لینے کی مانگ کی ہے۔

کویڈ 19کی ہمیشہ ہونے والی جانچ میں پارلیمنٹ کے 400سے زائد ملازمین مثبت پائے گئے ہیں۔

راجیہ سبھا کے 65ہیں اور لوک سبھا کے 200اور133الائیڈ خدمات سے وابستہ ملازمین ہیں۔

ایسا لگ رہا ہے قومی درالحکومت میں معاملات میں اچانک اضافہ کے بعد بے ترتیب جانچ شروع کی گئی ہے اور زیادہ تر عملے کے لوگ جنھیں مثبت پایاگیاہے ان کے پاس کوئی علامت دیکھائی نہیں دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ”مزید ایسی جانچ ان لوگوں میں کی جائے گی جو پارلیمنٹ میں وباء پر قابو پانے کے لئے ائے تھے“۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ میں اب عملے کی حاضری کو محدود کردیاگیاہے۔ نئے گائیڈ لائنس کے بموجب50فیصد عملہ یاعہدیدار سکریٹری رینک کے نیچے یا ایکزیکٹیو عہدیدر کو ”گھر سے کام“ کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل دونوں ایوانوں کے چیرمن ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے درخواست کی تھی کہ تمام عملے کے لئے کویڈ19ٹیکہ کی دونوں خوارکوں کو یقینی بنایاجائے۔