عنقریب نظام آباد سے بی آر ایس کے صفایا

   

اہم قائدین اور اراکین کی کانگریس میں شمولیت جاری
نظام آباد :15؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بی آرایس پارٹی سے وابستہ کارپویٹرس ، قائدین بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور پارلیمانی انتخابات سے عین قبل بی آرایس پارٹی سے وابستہ کارپوریٹرس اور قائدین کی پارٹی سے علیحدگی بی آرایس کو شدید نقصان پہنچانے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔ نظام آباد کے ڈیویژن نمبر 21 کے کارپوریٹر پنچا ریڈی نرسو بائی ، ڈیویژن 47 کے کارپوریٹر مردو لاارونا اور سابق کارپوریٹرس اور نوڈا ڈائریکٹر و دیگر نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور کانگریس پارٹی کی سینئر قائد سابق ایم ایل سی آکولہ للیتا ،کیشو وینو ، رتناکر کے ہمراہ حیدرآباد پہنچ کر محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔ سمجھا جارہا ہے کہ مئیر نظام آباد نیتو کرن کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے سرگرمیاں تیز نظر آرہی ہے جبکہ بی جے پی کے پاس 20 کارپوریٹرس رہنے کے باوجود بھی خاموشی اختیار کررہی ہے۔ 5 کارپوریٹرس سے بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور مزید چند کارپوریٹر س کانگریس میں شمولیت کیلئے کوشاں ہے ۔ 2014 کے انتخابات کے بعد بڑے پیمانے پر کئی قائدین اپنی اپنی پارٹیوں سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے بی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی اسی طرح اب بھی بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹری میں شمولیت اختیار کررہے ہیں سابق رکن اسمبلی گنیش گپتا کے اہم رفقاء کی بی آرایس سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر بی آرایس پارٹی میں ہلچل پیدا ہورہی ہے اور اس بات کی افواہیں بھی سرگرم ہے کہ آنے والے دنوں میں بی آرایس پارٹی کے قائدین و اہم قائدین بی آرایس سے مستعفی ہونے کے امکانات نظرآرہے ہیں ۔