عوامی حکمرانی پروگرام پر وزرا کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد۔26دسمبر(یواین آئی) ریاستی وزرا کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،ٹی ناگیشورراو اور پی سرینواس ریڈی نے چھ ضمانتوں پر موثر عمل کی ہدایت دی۔ان ضمانتوں پر عمل کیلئے اس ماہ کی 28تاریخ سے آئندہ مہینے کی 6تاریخ تک عوامی حکمرانی پروگرام منعقد کیا جائیگا ۔اس میںعوام سے درخواستیں لی جائیں گی۔ان وزرا نے کھمم اور کوتہ گوڑم عہدیداروں کے ساتھ چھ ضمانتوں پر عمل پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ وزراء نے گرام سبھا و چھ ضمانتوں کے نفاذ کیلئے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزرانے عہدیداروں کو عوامی حکمرانی پروگرام نافذ کرنے طریقہ کار، گرام سبھا میں درخواستیں قبول کرنے کے طریقہ اور دیگر پہلوؤں سے واقف کروایا۔