تیل کی تیاری اور فروخت کنندوں کیساتھ اجلاس، لیبلنگ پر عمل کرنے ڈی سی پی کا زور
حیدرآباد ۔26۔ اپریل (سیاست نیوز) عوامی صحت کے ساتھ کھلواڑ اور عوامی صحت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ یہ انتباہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر وائبھو گائیکواڈ نے کیا۔ انہوں نے آج H-FAST کے دفتر پر منعقدہ ایک اجلاس کو مخاطب کیا ، اس اجلاس میں تیل کی تیاری اور تیل فروخت کرنے والے تاجروں کو جمع کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی نے کھلا تیل فروخت کرنے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا ۔ حیدرآباد و فوڈ اڈلٹریشن اینڈ سروائلنس ٹیم کی جانب سے بیگم بازار کے تاجروں کوطلب کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر گائیکواڈ وائبھو رگھوناتھ نے خوردنی تیل کے تاجروں کیلئے کاروبار کے قانونی اصولوں کو طئے کیا اور ان اصولوں کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا اور ڈی سی پی نے تاجروں کو 15 دن کی مہلت دی اور کہا کہ اگر مقررہ 15 دنوں میں تاجرین اپنا طریقہ کار نہیں بدلتے اور کھلے تیل کی فروخت کو مکمل طور پر بند نہیں کرتے ہیں تو پھر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پیاکیجنگ لازمی رہے گی اور مارکٹ میں فروخت کی جانے والی ہر تیل کی پیاکٹ یا پھر ڈبے کو سیل لازمی طورپر ہونی چاہئے اور ہر چیز پر پراڈکٹ کی تیاری اور اکسپائری کا لیبل ضروری ہوگی اور DFSSAI لائسنس نمبر نمایاں طور پر دکھائی دینا چاہئے ۔ ڈی سی پی نے تیل میں ملاوٹ کرنے اور ناقص اور کم قیمت کے تیل کو ملاکر پیاکنگ کرنے کی سرگرمیوں کے خلاف لائسنس ضبط کرنے اور سخت سزا کا انتباہ دیا ۔ اس کے علاوہ ذخیرہ اندوزی گوداموں پر بھی حفاظتی و احتیاطی اقدامات پر زور دیا۔عK/