ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ اور کئی دیگر جماعتوں پر پابندی کی درخواست کرنے والی رٹ پٹیشن منگل کو واپس لے لی گئی۔امتیازی سلوک کے خلاف طلبہ تحریک کے رہنماؤں نے پیر کو ڈھاکہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے عوامی لیگ اور دیگر 10 جماعتوں کو ملک میں سیاسی سرگرمیاں کرنے سے روکنے کی ہدایات کی درخواست کی گئی تھی۔