عوامی مسائل حل کرنے چیف منسٹر سے کل جماعتی قائدین کا مطالبہ

   

حیدرآباد 12 ستمبر ( این ایس ایس ) کل جماعتی قائدین نے اور سیول سوسائیٹی تنظیموں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کل جماعتی قائدین نے جن میں جنا سمیتی سربراہ پروفیسر کودانڈا رام ‘ سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی ‘ کانگریس لیڈر ایم کودانڈا ریڈی ‘ تلنگانہ تلگودیشم کے آر چندر شیکھر ریڈی اور دوسرے شامل ہیں آج ملاقات کی اور چیف منسٹر کو یہ مکتوب روانہ کیا ۔ اپنے مکتوب میں ان قائدین نے چیف منسٹر پر زور دیا کہ تمام گاووں میں سروے کرواتے ہوئے مجوزہ ریوینیو ایکٹ کے تعلق سے رائے عامہ بھی حاصل کی جائے اور اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔