عوامی مقامات میں کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر جرمانہ

   

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ الزیتونی نے کہا ہے کہ پبلک مقامات پر کبوتروں کو دانہ ڈالنا خلاف ورزی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’فٹ پاتھ، پارک یا کسی بھی پبلک مقام پر کبوتروں کو دانہ ڈالنے سے گندگی پھیلتی ہے‘۔’نئے میونسپلٹی قوانین کے مطابق ایسا کرنا عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے برابر ہے اور فٹ پاتھ بھی عوامی املاک میں شامل ہے‘۔انہوں نے کہاہے کہ ’خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ بھی دوگنا ہوجائے گا‘۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’میونسپلٹی شہر کی صفائی ستھرائی اور ماحول کی پاکیزگی کے لیے فٹ پاتھوں کی صفائی کے علاوہ انہیں دھویا بھی جاتاہے‘۔