عوام اور کارکنان کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں: جگاریڈی

   

کسی بھی مسئلہ کی یکسوئی کیلئے دفتر سنگاریڈی پر رجوع ہونے کی خواہش
سنگاریڈی یکم فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی و سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے عوام اور کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان کیلئے وہ ہمیشہ دستیاب رہیںگے۔ حلقہ سنگاریڈی کی عوام’ پارٹی قائدین و کارکنان ترقیاتی کاموں ‘ سرکاری کام’ نوکریاں’ ملازمین سرکار اور عوام کو اپنے کام کروانے اور مسائل کی یکسوئی کیلئے رام نگر سنگاریڈی میں ان کے دفتر سے رجوع ہوں ، جہاں پر عملہ کام اور مسئلہ کی نوعیت کے مطابق عہدیداروں کو مراسلہ روانہ کیا جائے گا یا پھر وہاں کے عملہ عہدیداروں سے فون پر بات کریںگے۔ رام نگر سنگاریڈی سے رجوع ہونے والوں کو ان کے مسلہ کے حل کیلئے ان کی جانب سے سفارشی مراسلہ دیا جائے گا۔ دواخانہ کے ایل او سی حاصل کرنے بھی رام نگر سنگاریڈی میں واقع دفتر سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ عوام کو کوئی بھی کام ہو تو ان کے دفتر سے رجوع ہوں۔ جگا ریڈی نے اپنے دفتر کے اسٹاف کو ہدایت دی کہ دفتر کو آنے والے ہر فرد کا کام کریں اور انھیں لیٹر دیا جاے۔ دفتر میں نرسمھلو’ رگھو’ وی مانک ریڈی اور منوہر ریڈی موجود رہیںگے۔ دفتر صبح 11 بجے تا شام 6 بجے کھلا رہیگا۔ میڈیکل ایمرجنسی کیلئے علحدہ افراد کو ذمہ داری دی گئی۔ حیدرآباد میں گاندھی ہاسپٹل’ عثمانہ دواخانہ اور نمس میں علاج اور ایل او سی سے متعلق سریش سے سیل فون نمبر 8977460438 اور سنگاریڈی دواخانہ میں علاج کے لیے مہیندر سے سیل فون نمبر 8790254831 پر ربط پیدا کریں۔ ان دونوں کو صرف دواخانہ اور علاج کے تعلق سے فون کریں دیگر مسائل پر گفتگو نہ کریں۔ عوام ‘ پارٹی قائدین و کارکنان نرملا جگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی ضلع سنگاریڈی سے فون نمبر 9440606826 پر صبح 11 بجے تا شام 6 بجے ربط پیدا کرسکتے۔