عوام کو ٹھگنے والی خود ساختہ خاتون پولیس کانسٹیبل گرفتار

   

حیدرآباد : /15 جون (سیاست نیوز) خود کو پولیس کانسٹبل ظاہر کرتے ہوئے ملازمت فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ دینے والی خودساختہ خاتون پولیس کانسٹبل کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ جی اشونی جس نے ایک عادی سارق روہیت کشور سے لو میاریج کی تھی اور اسے دو بچے بھی ہیں ۔ دونوں کی علحدگی کے بعد اشونی روہیت سنگھ اور راکیش نائک کے ساتھ رشتہ قائم کئے ہوئے تھی ۔ معاشی تنگی کے نتیجہ میں اشونی نے بیروزگار نوجوانوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ۔ خود کو گچی باؤلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ پولیس کانسٹبل ظاہر کرتے ہوئے بیروزگار نوجوانوں کو نامپلی کریمنل کورٹ کے سینئر وکیل کے پاس ملازمت فراہم کرنے کے بہانے رقومات ہڑپ رہی تھی ۔ ملازمت کے نام پر دھوکہ دہی اور خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے عوام کو لوٹ لینے والی دھوکہ باز خاتون کے بارے میں اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے جی اشونی کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے پولیس کی وردی ، پولیس کے نقلی شناختی کارڈ وغیرہ برآمد کرتے ہوئے اسے لنگر حوض پولیس کے حوالے کردیا ۔ ب