عوام کی مشکلات کسی صورت ناقابل برداشت :شہباز شریف

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم اور وفاقی وزیر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے اس کی فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران پیدا ہونے کی وجوہات سے آگاہ اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

فرانس کے مہاجر کیمپ
میں آتشزدگی
پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس کے محّل وقوع کے علاقے اِل۔ڈی۔فرانس کے شہر فرینسنس میں مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کی وجہ سے 150 غیر قانونی نقل مکانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔فرانس ٹیلی ویڑن چینل BFMTV کے مطابق غیر قانونی نقل مکانوں کے کیمپ میں آگ لگ گئی۔علاقے میں بھیجی گئی تقریباً 100 فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔کیمپ میں مقیم 150 غیر قانونی نقل مکانوں کو بھی دیگر مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔