حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسٹیج پر ڈرامہ کرنے کے دوران عورت کو مرد کا اور مرد کو عورت کا کردار تھوڑی دیر نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے ۔ لیکن ایک خاتون نے اپنی بیٹی کے لیے تاملناڈو میں تقریبا 30 سال تک مرد کا رول نبھایا ہے ۔ ’ متو ماسٹر ‘ کے نام سے ہر وہ کام کیا ہے جو مرد کیا کرتے ہیں یہ واقعہ تاملناڈو کے ضلع تتکوڈی کے کٹو نایکن پٹی کے گاوں میں پیش آیا ہے ۔ متوماسٹر لونگی قمیص پہن کر بالکل مرد کی طرح نظر آیا اس خاتون کا اصل نام پیچمل ہے جو فی الحال 60 سال کی ہے جس کی 30 سال قبل شادی ہوئی تھی ۔ چند دن قبل قلب پر حملہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ پیچمل نے ایک لڑکی کو جنم دیا تھا ۔ بچی کی پرورش کے لیے مزدوری پر جایا کرتی تھی تو مردوں کی جانب سے اس کو ہراساں کیا جاتا تھا جس پر اس خاتون نے مرد کا روپ اپنالیا اور وہ لونگی اور قمیص پہننے کی عادی ہوگئی ہے ۔ حکومت سے حاصل ہونے والا عمر رسیدہ پنشن حاصل کرنے کے لیے اس نے میڈیا کے سامنے اپنی اصلیت ظاہر کی ۔۔ ن