عورت کا ’زبردستی‘ علاج کرنے کے لئے کفیل خان پر مقدمہ درج

,

   

خان کا الزام ہے کہ یہ معاملہ سیاسی طورپر محرک ہے
دیوریا۔ بی آر ڈی اسپتال 2017معاملے کے ملزمین میں سے ایک کفیل خان پر مبینہ طور پر ایک عوامی خدمت کار کو اس کے خدمات انجام دینے سے روکنے کیلئے مجرموں کا سہارا لینے اور ایک خاتون مریض کی جانچ ”ڈرائیور کے اعتراض جتانے“ کے باوجود ایمبولینس کرنے کیلئے”زبردستی داخل“ ہونے کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔

خان سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ٹکٹ پر دیوریا خوشی نگر کی سیٹ سے ایم ایل سی امیدوار ہیں‘ تاہم ان کاالزام ہے کہ یہ معاملہ سیاسی طور پر محرک ہے۔واقعہ 26مارچ کے روز پیش آیاتھا مگر بھالوہانی میں پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) کے ساتھ کام کرنے والے ایمبولنس ڈرائیور پرکاش پٹیل کی جانب سے ایک شکایت کے بعد مقدمہ درج کیاگیاہے۔

دیوریا سرکل شریاش ترپاٹھی نے کہاکہ خان کے خلاف ائی پی سی کی دفعات 332‘353کے تحت مقدمہ در ج کیاگیاہے۔

پولیس کے بموجب ایمبولنس ڈرائیور نے اپنی شکایت میں کہاکہ 26مگارچ کے روز ایک خاتون مریض کو پی ایچ سی سے علاج کے لئے لایاگیااور جانچ کے بعد ڈاکٹرس نے دیوریا ضلع اسپتال کو انہیں منتقل کیا۔

انہیں پی ایچ سی کی ایک ایمبولنس سے ضلع اسپتال منتقل کیاگیاتھا۔مذکورہ شکایت کردہ نے الزام لگایاکیونکہ ایمبولنس میں درکار آکسیجن کی مقدار دستیاب نہیں تھی‘ انہوں نے ایمبو بیاگس (مصنوعی سانس لینے کا یونٹ)اپنے ساتھ رکھے تھے‘ اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچانے تک مذکورہ عورت کی موت ہوگئی۔ پٹیل نے الزام لگایاکہ کچھ وقت کے لئے خان ایمبولنس میں زبردستی داخل ہوئے اور مریض کی جانچ شروع کردی‘ سرکاری کام میں خلل ڈالا۔

مارچ28کے روز خان نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیاجس میں وہ ایمبولنس کے اندر ایک مریض کا علاج کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور پھر اسپتال کے اندر بھی وہ دیکھائی دے رہے ہیں

انہوں نے کہاکہ”میں نے ایک سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ایک عورت کو اسپتال لے کر گیا۔ اسپتال کے باہر جب میں آیاتوایمبولنس میں پڑی ان کی ماں کی جانچ کے لئے ایک نوجوان نے مجھ سے درخواست کی“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”مجھے یقین تھا کہ میرے اوپر ایک مقدمہ درج ہوگیا کیو نکہ اسپتال اور ایمبولنس میں پائی جانے والی خامیوں کے متعلق میں نے ٹوئٹ کیاتھا۔

میرے خلاف مقدمہ سیاسی طور پر محرک ہے۔ میں ایک الیکشن لڑرہاہوں لوگ میری حمایت کررہے ہیں۔

وہ میری توجہہ ہٹانے کے لئے میرے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔ میں اس کیس کو میرے ساتھ جاری ہراسانی کے تسلسل کے طو رپر دیکھ رہاہوں“