عہدیدار کو پیٹنے والی بی جے پی لیڈر سونالی گرفتار

,

   

٭ ہریانہ کے حصار میں بی جے پی لیڈر سونالی پھوگٹ کو ایک سرکاری عہدیدار کو چپل مارنے کی پاداش میں چہارشنبہ کو گرفتار کیا گیا۔ بعد میں اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اس کو ضمانت عطا کردی۔ منظرعام پر آئے ویڈیو میں سونالی کو حصار میں ایک مارکٹ کمیٹی سکریٹری کی پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کرائے۔