عید پر مسقط سے پاکستانیوں کیلئے 6خصوصی پروازیں

   

مسقط: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسقط میں واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو عید پر وطن واپس لانے کیلئے عمان کی ایئرلائن سلام ایئر کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اس فیصلے سے مسقط میں واپسی کے خواہشمند پاکستانی عیدالاضحی اپنے عزیزوں کیساتھ منا سکیں گے۔سول ایوی ایشن کے مطابق سلام ایئر مسقط سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے 6خصوصی پروازیں چلائیگی جس کیلئے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کیا ہے۔سلام ایئر کی یہ خصوصی پروازیں 26 جولائی سے 2 اگست تک آپریٹ ہوں گی۔ خصوصی پروازیں مسقط سے کراچی، سیالکوٹ، ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاور پہنچیں گی۔