عید کی نمازگھر پر انفرادی طورپر یا باجماعت ادا کی جاسکتی ہے: سعودی مفتی اعظم

,

   

ریاض: سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا کہ عید کی نماز گھرادا کی جاسکتی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ ناگزیر وجوہات کے بناء اور موجودہ عالمی وباء کے پیش نظر عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے اور تنہا بھی ادا کی جاسکتی ہے اور جماعت کے ساتھ بھی ادا کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نماز عید طلوع آفتاب کے آدھے گھنٹہ کے بعدادا کی جاسکتی ہے۔انہوں نے پر زوردیا کہ وہ نماز سے قبل فطرہ ادا کریں۔