غذائی بے اعتدالیوں کے سبب بیماریاں ماہر تغذیہ ڈاکٹر زین سید کا آج سمینار

   

حیدرآباد۔/23 فروری، ( سیاست نیوز) عوام کے رہن سہن اور معمولات زندگی میں بے اعتدالی کے سبب مختلف امراض سماج میں پھیل رہے ہیں۔ ماہرین تغذیہ نے اس سلسلہ میں مختلف بے اعتدالیوں پر قابو پانے اور خاص طور پر لائف اسٹائیل میں تبدیلی کی سفارش کی ہے۔ غذا کے سلسلہ میں عوام کی لاپرواہی اور عدم توجہ نے موٹاپا، بلڈ پریشر، ذیابیطس، تھائیرائیڈ اور امراض قلب جیسے عوارض کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ امریکہ کے مشہور ماہر تغذیہ ( نیوٹریشنسٹ ) ڈاکٹر زین سید ان دنوں حیدرآباد کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ اٹلانٹا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر زین سید نے نیوٹری اسٹائیل کے اشتراک سے سمینار کا اہتمام کیا ہے جس میں احتیاطی تدابیر اور حفظ ماتقدم کے ذریعہ امراض پر قابو پانے کے سلسلہ میں رہنمائی کی جائے گی۔ 24 فروری کو قمر فنکشن ہال روبرو کلام نیشنل اسکول ہمایوں نگر میں سمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سمینار کے تعارفی اوقات صبح 10تا 11 بجے ہوں گے جبکہ اصل سمینار 11 تا 3 بجے دن منعقد ہوگا۔ فی کس 500/- روپئے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کیلئے 6303893559 اور 9618947533 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔