تدارک کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت ، مئیر گدوال وجئے لکشمی کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : غذا میں ملاوٹ ، حفظان صحت کے فقدان اور ہوٹلس وغیرہ میں پیش کی جانے والی غذا میں مرے ہوئے کیڑوں کے پائے جانے کی رپورٹس کے تناظر میں حیدرآباد مئیر گدوال وجئے لکشمی نے ان مقامات پرانسپیکشن نہ کرنے کے لیے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر کارپوریٹرس کے ہمراہ ہیلت اینڈ فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں وجئے لکشمی نے فوڈ سیفٹی عہدیداروں کو اور ہیلت کے اسسٹنٹ میڈیکل آفیسرس کو کوالٹی کے معیار کو برقرار نہ رکھنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ۔ مئیر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کے فوڈ سیفٹی عہدیداروں کی جانب سے پابندی سے انسپیکشن کرتے ہوئے غذا میں ملاوٹ کے تدارک کیلئے تیز تر اقدامات کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ عہدیداروں کو ٹسٹ کیلئے غذائی اشیاء کے نمونے حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ مئیر نے مبینہ طور پر فوڈ سیفٹی انسپکٹرس کو انسپیکشن کرنے کیلئے جی ایچ ایم سی کی ای وی ڈی ایم ونگ کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی ۔۔