غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید

   

غزہ : اسرائیلی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے شمال مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب شوفہ قصبے کے قریب دو فلسطینیوں کو اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا جب انہوں نے ایک اسرائیلی گاڑی پر فائرنگ کی۔فوج نے ایک خودکار ہتھیار کی تصویر شائع کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اسے فلسطینیوں کے پاس سے قبضے میں لیا گیا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ طولکرم کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے قریب ایک آباد کار کو نشانہ بنانے والے حملے میں دو فلسطینی مارے گئے تھے۔ میڈیاکے مطابق گولانی پٹرولنگ فوج نے فلسطینیوں کی کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی۔ گرفتاری کی کوشش کے دوران فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی مارے گئے۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے طولکرم کے گاؤں شوفہ کے داخلی دروازے پر گولی چلنے کی آواز سنی۔عینی شاہدین نے میڈیا کو مزید بتایا کہ گولی چلنے کی آواز آئی جس میں فوجیوں کو فلسطینیوں پر گولیاں چلاتے دیکھا۔