غریبوں کی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیح دلت بندھو پر کامیاب عمل آوری، کے ٹی آر کا ٹوئٹ

   

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ریاست میں دلت بندھو اسکیم پر موثر عمل آوری کی ستائش کی ہے۔ ٹوئٹر پر دلت بندھو اسکیم سے مستحق خاندانوں کو فائدے سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر نے لکھا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے دلتوں کی معاشی ترقی کے جو اسکیم شروع کی ہے اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت دلتوں کے علاوہ دیگر طبقات کی سماجی اور معاشی ترقی کے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت سماج کے غریب ترین طبقات کی ترقی پر گامزن ہے۔ واضح رہے کہ دلت بندھو اسکیم پر کامیاب عمل آوری کا دعویٰ کرتے ہوئے محکمہ سماجی بھلائی کی جانب سے تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اسکیم پر موثر عمل آوری کے لئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔